کتاب میں ویسے تو بہت سے "آستین کے سانپوں" کا ذکر ہے مگر ان میں چند ایک یہ ہیں۔ عبداللہ بن ابی، عبداللہ بن سبا، حسن بن صباح، خلیفہ ناصر،ابن علقمی، میر جعفر، ظفر اللہ قادیانی، عبدالسلام قادیانی، جنرل یحییٰ اور جنرل نیازی وغیرہم
اپنی نوعیت کی پہلی اور اچھوتے موضوع پر اردو زبان میں چھ سو صفحات پر مشتمل یہ کتاب کہ عرب دنیا میں عربی زبان میں رد قادیانیت پر جتنا کام ہوا ہے اس کی تفصیلات کو جمع کر دیا گیا ہے انداز اتنا دلچسپ کہ آپ شروع کریں گے تو ختم کر کے ہی دم لیں گے ورلڈ ویو پبلیشر…
مولف نے اس عظیم الشان تصنیف میں سیرت نبوی کے ساتھ ساتھ آپ کی نبوت کے دلائل بھی بڑے احسن اور منفرد انداز میں جمع فرما دیئے ہیں۔اصل کتاب عربی میں ہونے کے سبب اردو خواں طبقہ کے لئے اس سے استفادہ کرنا ایک مشکل امر تھا ۔ مولانا محمد اسماعیل الجارودی نے اردو ترجمہ کر کے اردو خواں طبقہ…
اس کتاب میں مصنف نے غزوات اور سرایا اور ان کے وجوہات و اسباب پر جس انداز میں بحث کی ہے، اردو کی دوسری کتابوں میں نہیں ملتی۔ اس کتاب میں مصنف نے ختم نبوت پر بھی تفصیلی بحث کی ہے۔
مصنف ؒ نے شرح معانی الآثار کے مقدمہ میں لکھاہے کہ کچھ لوگ ایسے ہیں جواحادیث پاک میں تعارض اورتناقض وتضاد کا الزام لگاتے ہیں اورکہتے ہیں کہ احادیث آپس میں مختلف اورمتعارض ہیں، اسی الزام کے دفعیہ کیلئے یہ کتاب لکھی گئی ہے، شرح معانی الآثار فقہی طرز پر ہے۔