تشریحی حواشی میں اس بات کا لحاظ رکھا گیا ہے کہ ترجمہ پڑھنے والے کو جہاں مطلب سمجھنے میں کچھ دشواری ہو، وہاں وہ حاشیہ کی مدد لے سکے ۔ لمبے تفسیری مباحث اور علمی تحقیقات کو نہیں چھیڑا گیا ۔ کیونکہ اسکے لئے بفضل اللہ تعالیٰ مفصل تفسیریں موجود ہیں ۔ البتہ مختصر حواشی میں بھی چھنی چھنائی بات…
بکھرے موتی مولانا یونس پالنپوری صاحب مدظلہ العالی کی مرتب کردہ کتاب ہے۔ جس میں انھوں نے اپنے مطالعہ میں آنے والے واقعات، حکایات اور اقوال ذکر کیے ہیں۔ یہ کتاب مولانا صاحب کےہزاروں صفحات کے مطالعے کا نچور ہے، جسے پہلے 14 حضوں میں مرتب کیا گیا تھا۔ بعد ازاں یہ کتاب ایک جلد میں بھی شائع ہوئی۔ اور…
مدینہ منورہ کی مبارک فضاؤں میں ترتیب دی جانے والی ایک عظیم تفسیر جو اردو چھ منتخب تفاسیر کا گلدستہ اور بہترین دور حاضر کے تقاضوں کے عین مطابق مجموعہ ہے ۔
جو اردو چھ منتخب تفاسیر کا گلدستہ اور بہترین دور حاضر کے تقاضوں کے عین مطابق مجموعہ ہے ۔ یہ جدید ایڈیشن نئے خوبصورت ٹائٹل اور بہترین کاغذ کے ساتھ شائع کیا گیا ہے ۔
مولانا نے قرآنی الفاظ کے متفرق لغات یا اہل لغت سے معانی جمع کرتے ہوئے اس امر کا لحاظ رکھا ہے کہ اگر انہیں حدیث وسنت میں کہیں کسی لفظ کا کوئی معنی ملا تو انہوں نے اسے بھی خصوصی اہتمام کے ساتھ اس لغت میں درج فرمایا ہے۔ اللہ تعالیٰ مولانا کی اس سعی کو قبول ومنظور فرمائے۔ آمین!
’’معارف القرآن‘‘ میں مفتی محمد شفیع عثمانی کی اردو تفسیر قرآن ہے۔ تفسیر میں انھوں نے سب سے پہلے لغت کے مسائل پر توجہ دی ہے، پھر خلاصۂ تفسیر کے تحت مختصراً قرآن کی تفسیر بیان کر دی ہے۔
تفسیر کو معارف القرآن ادریسی بھی کہا جاتا ہے۔ " میرے دل میں خیال آیا کہ ایک ایسی تفسیر لکھی جائے جو مطالب قرآنیہ کی توضیح و تشریح اور ربط آیات کے علاوہ قدرے احادیث صحیحہ اور اقوال صحابہ وتابعین پر اور بقدر ضرورت لطائف و معارف اور نکات اور مسائل مشکلہ کی تحقیقات اور ملاحدہ اور زنادقہ کی تردید…
قرآن مجید کی معروف مبلغہ نگہت ہاشمی کے قلم سے سوال و جواب کے انداز میں قرآن کریم کی مکمل تفسیر سات جلدوں میں، امپورٹڈ کاغذ اور بہترین ریگزین جلد بندی کے ساتھ
امام ابن کثیر ؒ متوفی ۷۷۴ھ کی اس تفسیر کا منہج بھی تفسیر بالماثور ہے۔ امام ؒ نے کتاب اللہ کی تفسیر قرآن مجید، احادیث مباکہ، اقوال صحابہ وتابعین اور اسرائیلیات سے کی ہے اگرچہ بعض مقامات پر وہ تفسیر بالرائے بھی کرتے ہیں لیکن ایسا بہت کم ہے۔
پروفیسرڈاکٹر عبد الرؤف ظفر کی تالیف ہے ۔موصوف نے علوم القرآن کے موضوع پر کتب سے بھر پور استفادہ کرکے اسے مرتب کیا ہے اور قرآن مجید کے متعلق عام معلومات کا احاطہ کرنے کی کوشش کی ہے ۔یہ کتاب کل سات ابواب پر مشتمل ہے